محرم الحرام:ڈی پی او بہاولپور کا امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے احمد پور شرقیہ کا وزٹ

احمد پور شرقیہ (علی حسین جلوانہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور محمد عباس نقوی نے عشرہ محرم الحرام کے سلسلہ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے احمد پور شرقیہ کا وذٹ کیا اس دوران انہوں نے اے کیٹگری جلوس آستانہ بوہر والا اور دربار حضرت نور شاہ بخاری پر جا کرفاتحہ خوانی کی اور ہر دو فریقین کے مسائل سنے اور ہدایات جاری کیں کی سابقہ روایات کو برقرار رکھا جائے گا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی جس پر ہر دو فریقین نے اپنی طرف سے یقین دہانی کرائی بعداذاں ڈی ایس پی آفس میں ممبران امن کمیٹی متولیان لائیسنسداران اور انجمن تاجران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور جلوسوں کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے اور ہر آنے جانے والے مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ کربلا ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے مزہبی ہم آہنگی اور بھائ چارے کی فضا کو برقرار رکھنے اور شہر میں امن کے لیے اپنا اپنا مثبت اور کلیدی قردار ادا کریں اس موقع پر ایس ڈی پی او فرخ جاوید ایس ایچ او سٹی محمد اسلم ڈھڈی اے ڈی خان جلوانہ اور سیدصداحسین مبین رضوی بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں