سی پیک نے پاکستان کے توانائی کے منظر نامے کو تبدیل کر دیا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ سی پیک نے پاکستان کے توانائی کے منظر نامے کو تبدیل کر دیا ہے، سینکڑوں اور ہزاروں کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے، ملک میں رابطوں میں انقلاب برپا کیا ہے، چین نے اس نازک وقت میں پاکستان کی مدد کی، گزشتہ 10 سالوں میں پاکستان میں توانائی کے انفراسٹرکچر، لاجسٹک انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر بندرگاہوں کی تعمیر میں مدد کے لیے 25 بلین ڈالر سے زائد کے منصوبے لگائے گئے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان چائنا بزنس فورم بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقد ہوا اس کا مقصد پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا ہے۔گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے فوائد کو نہ صرف دونوں ممالک بلکہ باقی دنیا کے ساتھ بانٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں ے کہا سی پیک نے پاکستان کے توانائی کے منظر نامے کو تبدیل کر دیا ہے اور سینکڑوں اور ہزاروں کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے،
ملک میں رابطوں میں انقلاب برپا کیا ہے۔ ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ چین نے اس نازک وقت میں پاکستان کی مدد کی جب ہمیں توانائی کی قلت کا سامنا تھا۔ وزیر نے مزید روشنی ڈالی کہ گزشتہ 10 سالوں میں پاکستان میں توانائی کے انفراسٹرکچر، لاجسٹک انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر بندرگاہوں کی تعمیر میں مدد کے لیے 25 بلین ڈالر سے زائد کے منصوبے لگائے گئے ہیں۔
گوادر پرو کے مطابق بزنس فورم کے دوران بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر نے بتایا کہ نومبر 2022 میں وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کے بعد چیری، ابلا ہوا گوشت، دودھ اور ڈیری مصنوعات، مرچوں اور گدھے کی کھال، جو 30 بلین ڈالر کی مارکیٹ کھولتی ہے کی برآمد کیلئے پروٹوکول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں