اتحادیوں کی مشاورت سے اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ کیا جائے گا،مرتضیٰ جاوید

راولپنڈی:وفاقی وزیر پارلیمانی امور و انچارج وزیراعظم شکایات سیل مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ اتحادیوں کی مشاورت سے اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ کیا جائے گا،ن لیگ کا موقف ہے آئینی مدت مکمل ہوتے ہی اسمبلی تحلیل کر دی جائے اور وقت پر الیکشن ہوں،ہر سیاسی جماعت پارٹی پالیسی کے مطابق اپنی رائے رکھتی ہے، آئینی مدت مکمل ہونے سے قبل تمام اتحادیوں کی مشاورت سے اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ ہو جائیگا ، نواز شریف کی واپسی کے حوالے سیجماعت میں مشاورت جاری ہے، نواز شریف جلد واپس آکر الیکشن مہم کی قیادت کریں گے ، اسرائیل کے بارے میں حکومتی موقف میں کوئی تبدیلی اور یو ٹرن نہیں،چیئرمین پی ٹی ائی اپنی سیاسیت اور پالیسی کے خود ذمہ دار ہیں،جمہوری نظام کو کمزور کرنے سمیت ملک دشمنی ایک پاگل سیاسی لیڈر کررہا ہے۔بدھ کو کمشنر افس راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہو سکتا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کل بھارت کو اپنا محسن قرار دے دیں ان کے بارے میں اتنا غور نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 2018میں جب ہم سے حکومت چھینی گئی اور الیکشن ٹریپ کئے گئے،ملک بہتر حالات میں تھا،2013میں کیا حالات تھے جب حکومت ملی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ دور میں مہنگائی،انرجی بحران ختم کیا گیا،دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا،مشکل ٹارگٹس کو پانچ سال میں مکمل کرکیملک کو بحرانوں سے نکالا، وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ آج جو بھگت رہے ہیں وہ پچھلی حکومت کی پالیسیاں ہیں جسکی وجہ سے ہمیں دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا،بجلی کی زائد قیمت آئی ایم ایف معاہدے کے وجہ سے لے رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں