شہداء نے جانیں نچھاور کرکے ملک کو بڑے جانی نقصان سے بچایا، شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ژوب گیریژن حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ شہداء نے جانیں نچھاور کرکے ملک کو بڑے جانی نقصان سے بچایا، قوم یہ قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔واضح رہے کہ شمالی بلوچستان میں ڑوب گیریڑن پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے اندر گھسنے کی کوشش کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیوٹی پر موجود فوجیوں نے دہشت گردوں کی اس کوشش کو روکا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 2 دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے جس میں 4 فوجی جوان شہید اور 5 شدید زخمی ہوئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں اب تک 3 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو علاقے میں گھیر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی ہر گھناؤنی کوشش ناکام بنانے کیلئے پْرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں