اسلام آباد :وزارت آئی ٹی کے تحت بلوچستان کیلئے 6 ارب 98 کروڑ روپے مالیت کے 2 منصبوں کا اجراء کردیا گیا ۔وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ شریک ہوئے ،معاہدے پر یو ایس ایف جے حارث چوہدری اور یوفون کے چیف ایگزیکٹو حاتم بامعترف نے دستخط کیئے۔سید امین الحق نے کہاکہ یونیورسل سروس فنڈ کے فنڈ سے یوفون کے ذریعے منصوبے 18 ماہ میں مکمل ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ چار ارب 82 کروڑ روپے سے 478کلومیٹر آپٹیکل فائبر کیبل بچھائی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ کیبل سے گوادر، کی ھ، آواران، خضدار، جھل مگسی، قمںر شہدادکوٹ اور لاڑکانہ کے مابین موٹروے 8 منسلک ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ منصوبے سے موٹروے کے مسافروں اور اطراف کی آبادیاں تیز ترین کنکٹیوٹی کی سہولت میسر آئے گی۔ انہوںنے کہاکہ دوسرے منصوبے ایک ارب 96 کروڑ کی لاگت سے سبی کے اطراف کے 47 گاؤں کے 34 ہزار افراد کو براڈ بینڈ سروسز فراہم کی جائیں گی۔ سید امین الحق نے کہاکہ گذشتہ 4 برس میں ملک بھر میں بلاتفریق 77 ارب سے براڈ بینڈ سروسز کے 83 منصوبے شروع کئے ۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے 30 اضلاع میں 27 ارب 12 کروڑ سے براڈ بینڈ کے 21 منصوبے شروع کئے گئے۔