عوام فساد کی سیاست سے بدظن ہو چکے، اب ملک کو سنوارنا ہوگا’عبدالعلیم خان

لاہور:صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عوام فتنے اور فساد کی سیاست سے بدظن ہو چکے، اب ملک کو سنوارنا ہوگا۔استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے پارٹی رہنمائوں نعمان لنگڑیال نیامیر حیدرسنگھا نے ملاقات کی ۔جس میں پارٹی کی مجوزہ منشور، انتخابی حکمت عملی اوردیگراہم معاملات پرمشاورت کی گئی۔عبدالعلیم خان نے پارٹی رہنمائوں کو مختلف ٹاسک سونپ دسیئے ،جلد اہم اجلا س منعقد ہوں گے، نعمان لنگڑیال اور امیرحیدر سنگھا نے پارٹی صدر کو اپنے اپنے اضلاع کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے حوالے سے لوگوں میں مثبت رائے اور اشتیاق پایا جاتا ہے۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب کے علاوہ پارٹی کو شمالی اور جنوبی پنجاب میں بھی پذیرائی ملے گی، عام آدمی کو وعدوں اور دلاسوں کے علاوہ کچھ نہیں ملا، ہم عملی نتائج دیں گے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی رہنما اپنے علاقوں میں عوامی رابطے اورسیاسی سرگرمیاں تیزکریں، ہر حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے، بہترین امیدوار میدان میں اتاریں گے۔ استحکام پاکستان پارٹی میں منجھے ہوئے اور تجربہ کار سیاستدان شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت اور کسان کی خوشحالی استحکام پاکستان پارٹی کے منشور کا اہم جزوہو گا، پاکستان روز بروز پیچھے گیا، اکٹھے آزاد ہونیوالے ممالک کہیں کے کہیں پہنچ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں