ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر48فیصد کمی

مکوآنہ :ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر48فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکیمطابق مالی سال 2023 میں ملک میں 30 ہزار942یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سے پیوستہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 48فیصد کم ہے۔مالی سال 2022 میں ملک میں 58ہزار947یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ جون میں ملک میں 2ہزار990یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مئی کے 3ہزار508یونٹس کے مقابلے میں 15فیصد کم ہے۔گزشتہ سال جون کے مقابلے میں رواں سال جون میں ٹریکٹروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر61فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ سال جون میں ملک میں 7ہزار590یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو رواں سال جون میں کم ہوکر2ہزار990یونٹس ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں