میانوالی:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو چشمہ۔5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر وفاقی وزرا انجینئر خرم دستگیر، احسن اقبال کے علاوہ چینی حکام بھی موجود تھے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کے نتیجے میں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ۔ 5 کی نہ صرف لاگت میں کمی کی گئی بلکہ اس کی استعداد کو 1100 میگاواٹ سے بڑھا کر 1200 میگاواٹ کر دیا گیا ہے۔چشمہ۔5 جس کے معاہدے پر 2017 میں دستخط ہوئے، گزشتہ 5 برس التوا کا شکار رہا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے ملک میں کم لاگت اور ماحول دوست بجلی کے وڑن کے تحت اس منصوبے پر کام کو دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔