آئی ایم ایف کی مزید شرائط سے لگتا ہے منی بجٹ دینا پڑیگا ‘ ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن

لاہور:پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئر رہنما چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی پہلی قسط کے اجراء کے ساتھ مزید شرائط سے یہ واضح ہے کہ حکومت کو ایک اور منی بجٹ دینا پڑے گا ،مالیاتی ڈسپلن معیشت کے لئے ناگزیر ہے لیکن اس کی آڑ میں سخت شرائط سے معیشت کی نبض ڈوب رہی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لئے جس قدر ممکن ہو سکے اقدامات اٹھائے جائیں ، حکومتی اورنجی شعبے کے وفود کو پہلے مرحلے میں قریبی دوست ممالک روانہ کیا جائے تاکہ وہاں سے سرمایہ کاری لانے کا انتظام ہو سکے ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں چین سے رہنمائی حاصل کی جائے اور اس کی تجاویز کو اہمیت دیتے ہوئے اس کے مطابق پیشرفت کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں