اسلام آباد:اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر (ن )لیگ میں مشاورت شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )نے بارہ اگست کی رات قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دی ۔ ذرائع (ن)لیگ کے مطابق وزیراعظم اتحادی قائدین سے نگران سیٹ اپ پر باضابطہ مشاورت کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم اور کابینہ ارکان کا فیصلہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے ہو گا۔ ذرائع (ن)لیگ کے مطابق وزیراعظم رواں ماہ کے آخر میں مشاورت عمل مکمل کر لیں گے ،حکومت کے روانگی سے قبل قومی اسمبلی کا الوداعی سیشن بھی بلایا جائے گا۔