چنی گوٹھ (نامہ نگار) پاکستان میڈیکل لیبارٹری ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر محمد عرفان شوق مختلف میڈکل کالجز فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز , کیمز کالج اور ٹائمز یونیورسٹی کے لیب ٹیکنالوجسٹ کوپی ایم ایل ائے کے ممبرشپ کارڈ اور رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے پروگرام میں خصوصی تعاون شاہ رکن عالم انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے ڈائریکٹر خواجہ سرفراز نے کیا۔اس موقع پر تمام نئے ممبران کا کہنا تھا کہ ہم پی ایم ایل اے کے مرکزی رہنما اور بانی چوہدری احسان, حافظ شہزاد , ندیم اشرف اور دیگر رہنماؤں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جن کی انتھک کاوشوں کی وجہ سے الائیڈ ہیلتھ کونسل کو قیام عمل میں آیا۔اور ہم امید کرتے ہیں کہ پی ایم ایل ائے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے مسائل کو حل کروانے اور کونسل سے رجسٹریشن کا باقاعدہ عمل شروع کروانے میں اپنی کاوشوں کو جاری رکھے گی۔