9 مئی واقعات میں ملوث ہزاروں ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے، محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا

پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہزاروں ملزمان کو پولیس اب تک گرفتار نہیں کرسکی۔ محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کے باوجود پولیس ان واقعات میں ملوث ہزاروں ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی۔رپورٹ کے مطابق 8 ہزار 417 ملزمان پولیس کو متعدد دفعات کے تحت مطلوب ہیں تاہم نہ تو ان کی نہ شناخت ہوسکی اور نہ ہی وہ گرفتار کیے جاسکے۔دیر لوئر میں سب سے زیادہ 5 ہزار 148،بنوں میں 1 ہزار 143 ،ڈی آئی خان میں 75 نامعلوم مطلوب ملزمان ہنوز پولیس کی گرفت میں نہیں آئے۔ اسی طرح کوہاٹ میں 1060 اور پشاور میں 446 نامعلوم ملزمان کی شناخت نہ ہونے پر پولیس گرفتار نہیں کرسکی۔
رپورٹ کے مطابق پر تشدد واقعات میں ملوث 214 نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی،1 ہزار 160 ملزمان نے گرفتاری کے بعد ضمانت حاصل کی جبکہ 119 نامزد ملزمان اس وقت صوبے کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔رپورٹ کے مطابق 34 ملزمان کو فوجی عدالتوں میں کارروائی کے لیے فوج کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں