ڈرائیونگ لائسنس مظفرگڑھ کی بجائے جتوئی سے جاری کرنے کی منظوری

جتوئی( سعید خان ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورتحصیل جتوئی میں آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسین اورڈی پی او مظفرگڑھ حسنین حیدر کی سفارشات پر ڈرائیونگ لائسنس مظفرگڑھ کی بجائے جتوئی سے جاری کرنے کی منظوری معززین علاقہ نے پنجاب پولیس کےاس اقدام کو سراہتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسین اور ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدرکا شکریہ ادا کیا
تفصیل کے مطابق جتوئی میں عرصہ دراز سے خدمت مرکز پنجاب پولیس کی عوام الناس کی سہولت کے لیے اچھے سٹاف کے ساتھ کام کر رہا تھا لیکن ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کی سہولت فراہم نہیں تھی کچھ عرصہ پہلے ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے جتوئی میں کھلی کچہری لگائی تھی کھلی کچہری میں معززین علاقہ نے ڈرائیونگ لائسنس خدمت مرکز جتوئی سے جاری ہونے کا مطالبہ کیا تھا جس پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے ڈرائیونگ لائسنس جتوئی سے اجراء کرنے کا وعدہ کیا تھا گزشتہ دنوں ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے خدمت مرکز جتوئی سے ڈرائیور لائسنس بمعہ ٹیسٹ پر کام شروع کرادیا اور تحصیل جتوئی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور نوجوان جوش وجذبہ سے لرنر ڈرائیونگ لائسنس بنوانا شروع کر دیا ہے اور کچھ لوگوں نے لرنر مظفرگڑھ سے بنوایا ہوا تھا انکا ڈرائیونگ ٹیسٹ بھی جتوئی سے شروع ہو گیا ہے اس موقع پر ڈویژنل ممبر امن کمیٹی قاری عبدالغنی ثاقب، سابق چیئرمین مہدی حسن خان جتوئی، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی جتوئی راو امجد فاروق،سابق چیئرمین خواجہ اشفاق حسین صدیقی، مولانا عابد شفیع، سابق کونسلرو نمبر دار رانا محمد اقبال شاکر،سابق کونسلر ڈاکٹر فیض عباس خان جتوئی، سابق کونسلر وسیم ممتاز خان غزلانی، سابق کونسلر میاں فرخ توفیق جوئیہ، ممبر امن کمیٹی راو محمد گلزار، ممبر امن کمیٹی قاری محمد بلال خان، ممبر امن کمیٹی سردار نیاز حسین خان جتوئی،سابق کونسلر ملک سمیع اللہ گنواں،سابق کونسلر ملک سجاد حسین ترک، ممبر امن کمیٹی محمد نوید فریدی، میاں فدا حسین جوئیہ، چوہدری محمد مہران رحمانی ودیگر معززین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسین اور ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے جتوئی میں ڈرائیونگ لائسنس کی منظوری دیکر تحصیل جتوئی کے عوام کے دل جیت لیے ہیں کیونکہ پہلے تحصیل جتوئی کی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے سو کلو میٹر کا سفر کرکے مظفرگڑھ جانا پڑتا تھا سارا دن لگ جاتا تھا اس موقع پر معززین علاقہ نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسین اور ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر تحصیل جتوئی میں ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کرنے پر انکو خراج تحسین پیش کرتے شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں