جمیعت علماء پاکستان پنجاب کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد جاوید اختر نورانی کا تنظیمی دورہ

.کہروڑپکا (جمعہ خان جوئیہ) جمیعت علماء پاکستان پنجاب کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد جاوید اختر نورانی کا تنظیمی دورہ جامع مسجد لوہاراں والی میں ورکروں اور عہدے داران سے خطاب کیا میاں غلام دستگیر پیر سید نصر اللہ شاہ ستاری و دیگر عہدیداران نے استقبال کیا جمیعت علماء پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد جاوید اختر نورانی الیکشن کے حوالے سے تنظیمی ساتھیوں کو جماعت کے لائحہ عمل کے بارے میں اگاہ کرنے کے لیے تنظیمی دورے پر ہیں اس سلسلے میں وہ اج کہروڑ پکا تشریف لائے مولانا عبدالحکیم رضوی ضلعی صدر لودھراں، حافظ محمد بلال سٹی صدر، محترم مبشر وسیم لودھی میڈیا ایڈوائزر و انچارج میڈیا سیل لودھراں بھی ان کے ہمراہ تھے صدر جمیعت علماء پاکستان تحصیل کہروڑپکا میاں غلام دستگیر نے ساتھیوں کے ہمراہ استقبال کیا جامع مسجد لوہارہ والی میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء پاکستان الشاہ احمد نورانی صدیقی رحمۃ اللہ علیہ کے نقش قدم پر چل رہی ہے ہمیں فخر ہے ہم اس لیڈر کے سپاہی ہیں جنہوں نے پاکستان بنایا اور اسے دشمنوں کے واروں سے بھی بچایا انہوں نے بتایا کہ ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ ہمارا منشور ہے حالیہ الیکشن میں جمعیت کسی پارٹی سے ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی ہم پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں تقریب سے جماعت اہل سنت پاکستان ضلع لودھراں کے سرپرست اعلی پیر سید نصراللہ شاہ ستاری ٔ اور میاں غلام دستگیر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان بنیادی اور تحریکی جماعت ہے جو نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے تقریب میں سیٹھ شیخ ڈاکٹر محمد عرفان قادری سیٹھ محمد یوسف غلام محمد محمد زاہد اقبال سید تاج محمد شاہ چیف آرگنائزر جماعت اہل سنت قاری تاج محمد شاہ،قاری محمدمختیار کانجو، قاری غلام فرید مہروی ورشن ٹائمز گروپ اف میڈیا کے سربراہ میاں عبدالعزیز عاصم اور دیگر ممبران و عہدیداران نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں