بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں 2روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی، بجلی کی قیمتوں کے اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 26 جولائی کو سماعت کرے گی۔
حکام کے مطابق گزشتہ ماہ 13 ارب 32 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی پیداواری لاگت 125 ارب 18 کروڑ روپے رہی۔درخواست کے مطابق 30روپے 45 پیسے فی یونٹ بجلی ڈیزل سے پیدا کی گئی، فرنس آئل سے پیدا کی جانے والی بجلی کی لاگت 26 روپے 9 پیسے فی یونٹ رہی اور ایل این جی سے 24 روپے 7 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں