بہاولپورنہر ون آر بٹا ون ایل کی ٹیل میں پانی کی عدم فراہمی پر چھوٹے کاشتکاروں کا احتجاجی مظاہرہ

بہاول پور (طارق سمیجہ ) بہاولپورنہر ون آر بٹا ون ایل کی ٹیل میں پانی کی عدم فراہمی پر چھوٹے کاشتکاروں کا احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نے محکمہ انہار اور حکمرانوں سے ون ایلط کی ٹیل تک پانی کی فوری فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ متعدد مرتبہ حکام بالا و محکمہ انہار کے اعلیٰ افسران کی توجہ اس اہم مسلئہ کی جانب مبذول کروائی گئی ہے لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوتے ہیں اور نہ ہی محکمہ انہار کے افسران اس احتجاج کا کوئی نوٹس لیتے ہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ نہری پانی کی چوری ایک دیرینہ مسئلہ ہی نہیں ہے بلکہ کینسر کی طرح اپنی جڑیں اس قدر مضبوط رکھتا ہے کہ ایک سوچی سمجھی پالیسی کے تحت ٹیل کے کاشت کاروں کے احتجاج کو روٹین کا درجہ دے کر خاموشی اختیار کر لی جاتی ہے جبکہ محکمہ انہار کی مجاز اتھارٹی تو ٹیل کے کاشت کار کو عادی احتجاجی قرار دے کر ان کی ہر درخواست ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتے ہیں غریب احتجاجی کاشتکاروں ملک ریاض چنڑ،مہر علی آرائیں عرف ملکو،ملک محمد اشرف آرائیں،ملک سلیم آرائیں،رانا اجمل نون نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اصل بات یہ ہے کہ بڑے زمینداروں اور محکمہ انہار کے کرپٹ عملہ نے ایسا گٹھ جوڑ قائم کر لیا ہے جو مافیا کی شکل اختیار کر چکا ہے اور اس مافیا کا کسی کے پاس کوئی علاج نہیں ہے اور اب تک کسی حکومت نے اس مافیا کی سرجری کرنے کی کوشش بھی نہیں موضع ٹبہ میانی سمہ سٹہ اور ڈیرہ مستی کے کاشتکاروں نے جن کی زرعی اراضی ٹیل پر واقع ہے درجنوں کی تعداد میں یہ کاشتکار ٹیل پر پانی کی عدم فراہمی اور اپنی پریشانی کی روداد بیان کرنے کے لئے سخت احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہاکہ محکمہ انہار اور موضع ہوت والا کے بڑے زمیداروں کی ملی بھگت سے آئے روز نہر ون آر میں کٹ لگا پانی چوری کیا جاتا ہے جو ون آر بٹا ون ایل کی ٹیل پر پانی کی عدم فراہمی کا سب سے بڑا سبب ہے،مظاہرین نے بھرپور سینہ کوبی کی اور ان کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ ہمیں محکمہ انہار کے راشی و ظالم مافیا اور پانی چور بڑے زمینداروں سے نجات دلائی جائے جو ہمارے حصہ کا پانی بھی بڑے زمینداروں کو نہر ون آر میں کٹ لگوا کر اور مونگے تڑوا کر پوری دیدہ دلیری سے چوری کروا رہے ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے بھی احتجاجی کاشتکاروں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے انکے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کی ہے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی،چیف سیکرٹری پنجاب،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوْتھ پنجاب اور سیکرٹری ایری گیشن،کمشنر بہاول پور،چیف انجینئر اری گیشن بہاول پور سے ون ایل کی ٹیل پر پانی کی عدم فراہمی کا فوری نوٹس لینے اور محکمہ انہار کے کرپٹ بددیانت، نااہل اہلکار جو پانی چوری اور ٹیل پر عدم فراہمی کے ذمہ دار ہیں کو بھی کیفرکردار تک پہنچانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں