سمبڑیال(تحصیل رپورٹر)ایس ایچ او شبیر گیل نے ڈی پی او سیالکوٹ احسن اقبال کی ہدایت پر کمال حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے سمبڑیال میں سب سے بڑے ہونے والی ڈکیتی کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا ہے
ڈکیتوں نے ایک سال قبل سمڑیال میں پونے دو کروڑ روپے کی ڈکیتی کرنے کے بعد روح پوش ہو گئے تھے پورا ڈکیت گینگ پانچ افراد پر مشتمل تھا جن کا تعلق پشاور سے تھا جس میں سے گرفتار ملزم سہیل احمد کا کہنا ہے ایک ڈاکٹر سلیم نامی بندہ ہے جو ہمارے گینگ کو چلاتا ہے جو ڈکیتی کی حکمت عملی تیار کرتا ہے اور ڈکیتوں کو پشاور سے پنجاب میں ہتھیاروں سمیت منتقل کرتا ہے اور پھر دوبارہ پشاور چھوڑنے کی ذمہ داری بھی اسی کی ہوتی تھی ڈکیتی کا ادھا حصہ ڈاکٹر سلیم کا ہوتا ہے باقی ساری رقم دوسرے ساتھیوں میں تقسیم ہوتی ہے ڈاکٹر سلیم کا ڈکیتیوں کے لیے پورے پنجاب میں ایک مضبوط مخبر سسٹم بھی ہے جو ڈکیتی کرنے والی جگہ کی اطلاعات تفصیل فراہم کرتے ہیں جس پر ایس ایچ او سمڑیال شبیر گیل کا کہنا ہے ان لوگوں نے اپنا ایک پورا سسٹم بنایا ہوا ہے اور اس کے تحت ہی یہ لوگ چلتے ہیں ڈکیتی کرنے کے بعد فورا پشاور فرار ہو جاتے تھے جس وجہ سے پولیس کو اپنی کاروائی کرنے میں انتہائی دشواری پیش اتی تھی بالاخر ان کو دن رات کی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گرفتار کر لیا گیا ہے اور امید ہے کہ پولیس انے والے دنوں میں اس کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لے گی.