ہیل فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام معذور افراد کیلئے وہیل چیئرز تقسیم

فیصل آباد(علی رضا سٹی بیورو چیف )ہمارے معاشرتی رویوں کی وجہ سے جگہ جگہ باہم معذور افراد کو اذیت کا احساس دلانے اور حقیر سمجھنے کے ساتھ ساتھ انہیں نفرت آمیز رویوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اور اسی وجہ سے ان کی اکثریت گھروں تک محدود ہو جاتی ہے ۔بایم معذور افراد یعنی اسپیشل پرسنز میں احساس محرومی کو ختم کرنے اور ان کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی سخت اور فوری ضرورت ہے تاکہ یہ لوگ بھی معاشرے کا حصہ بن سکیں۔ ان خیالات کا اظہار ریورنڈ فادر عابد تنویر وکر جنرل فیصل آباد نے ہیل فانڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام معذور افراد کے لئے نواب ہال بلال ٹان میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی منعقدہ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جسم کے مختلف اعضا سے معذور ہونے کے باوجود انتہائی پر عزم و پر جوش دکھائی دینے والے باہم معذور افراد کی صلاحیتیں اور ان میں ملک وملت کی خدمت کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ نارمل انسانوں سے کہیں زیادہ دکھائی دیتا ہے انہوں نے ہیل فانڈیشن کے سی ای او شہباز گل ،وائس چیئر پرسن لبنی شہباز اور ان کی ٹیم کو معذور افراد کی بحالی کے لئے بہترین کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ تقریب سے خطاب کرنے والوں میں آمنہ عالم ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال فیصل آباد، افشاں حبیب ماہر نفسیات سپیشل ایجوکیشن گورنمنٹ سنٹر جھمرہ ، کرسٹینا پیٹر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایوارڈ آرگنائزیشن پاکستان ، ریورنڈ فادر توفیق پیرش پریسٹ ہولی روزری پیرش وارث پورہ، ریورنڈ فادر طاہر رف ، پیٹر شہزاد، پاسٹر وکی، پاسٹر شہباز, طلعت ناہید سندھو شامل تھے ۔ مقررین نے حکومتی و سماجی اداروں کے تعاون سے معذور افراد کی بحالی کے لئے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں