چھانگا مانگا (نمائندہ خصوصی )جنگلی حیات کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ چھانگا مانگا جنگل اور سفاری زو میں غیر قانونی شکار کروانے کے خلاف انکوائری کا حکم۔
صوبائی وزیر جنگلی حیات پنجاب بلال افضل نے ڈی جی مبین الہی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر تنویر احمد جنجوعہ۔ ڈی ایف او عمران ستار اور ایس ڈی ایف او طلعت عباس کے ہمراہ شدید بارش کے باعث اچانک چھانگا مانگا جنگل کا دورہ کیا جنگل کے علاوہ وائلڈ لائف پارک گئے جہاں انہوں نے سفاری پارک میں جانوروں کی موجودگی اور ان کی تعداد کا جائزہ لیا۔ پنجروں میں پاڑا ہرن۔ نیل گائیں۔ تیتر اور بندر دیکھے۔ سفاری زو کے وزٹ کے بعد وہ فارسٹ ریسٹ ہاس گئے جہاں انہوں نے چھانگا مانگا پریس کلب رجسٹرڈ کے فانڈر چیئرمین رانا منصور احمد کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے سفاری زو اور جنگل میں غیر قانونی شکار کروانے کی شکایات پر سیکرٹری جنگلات پنجاب سے فوری انکوائری کروانے کا حکم دیا۔