ترک دفاعی صنعت اپنی مثال آپ ہے:ایردوان

انقرہ:صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترک دفاعی صنعت نے متحارب علاقوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔صدر نے آج سے استنبول میں شروع ہونے والے سولہویں عالمی دفاعی صنعتی میلے کے سلسلے میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ صدر نے کہا کہ یہ نمائش اپنی مثال آپ ہے جو کہ دفاعی صنعت میں عالمی سطح پر اپنا لوہا منوا رہی ہے،ہر سال کروڑوں ڈالرز کے معاہدے اس نے کیے ہیں،مشترکہ تعاون کے امکانات پر عمل پیرا ہوا گیا ہے،امید ہے کہ اس سال بھی ترک دفاعی صنعت اپنی مصنوعات کے ذریعے کامیابی کی مزید منازل طے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ترک قومی ٹیکنولوجی کی سالوں کی محنت رنگ لا رہی ہے،ترک دفاعی صنعت نے دنیا کو حیران کر دیا ہے جس کا ثبوت بکتر بند گاڑیوں،توپوں،راکٹوں،فضائی دفاعی نظاموں اور دیگر فوجی سازو سامان کی صورت میں سامنے ہے،گزشتہ سال ترکیہ نے چار سو ملین ڈالرز کی عسکری برآمدات کیں جو کہ اس سال کی پہلی شش ماہی کے دوران دو ارب تین سو اٹھہتر ملین ڈالرز تک جا پہنچی ہیں،ہمارا اس سال کا ہدف چھ ارب ڈالرز ہے انشااللہ ہم یہ ہدف پورا کر لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں