ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ، کولمبیا نے جنوبی کوریا کو 0ـ2 سے ہرا دیا

سڈنی: فیفا ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں کولمبیا نے جنوبی کوریا کو 0ـ2 گول سے ہرا دیا۔ کولمبیا کی میگا ایونٹ میں اپنے گروپ ایچ کے پہلے میچ میں پہلی کامیابی ہے۔ یوں کولمبیا نے میگا ایونٹ کا اپنا پہلا میچ جیت کر مہم کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ کیٹالینا اور ماریا کاتالینا اسمے پینیڈا نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ فیفا ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ 2023 آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جارہا ہے۔منگل کو سدنی فٹ بال سٹیڈیم ، سڈنی میں کھیلے گئے ویمنز ورلڈ کپ گروپ ایچ کے میچ میں کولمبیا اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں کولمبیا کی کیٹا لینا کو 30 ویں منٹ میں پنلٹی کک ملی جس پر انہوں نے گیند کو جال میں آسانی سے پھینک کر اپنی ٹیم کو جنوبی کوریا کے خلاف 0ـ1 کی برتری دلا دی۔اس کے ٹھیک آٹھ منٹ بعدکولمبیا کی ماریا کاتالینا اسمے پینیڈا نے 39 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 0ـ2 کر دیا۔ یوں میچ کے ہاف ٹائم پر کولمبیا کو جنوبی کوریا کے خلاف 0ـ2کی برتری حاصل تھی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔یہ کولمبیا کی اپنے گروپ ایچ میں پہلے میچ میں پہلی فتح ہے۔ کولمبیا نے نہ صرف میچ میں جنوبی کوریا کو 0ـ2 سے شکست دی بلکہ میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز بھی فاتحانہ انداز میں کر دیا۔میچ میں برطانوی ربیکا ویلچ ریفری تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں