وقار یونس کی ایک بار پھر سے پی سی بی حصہ بننے کی اطلاعات

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بالنگ کوچ وقار یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا حصہ بننے کی اطلاعات کو مسترد کردیا۔ سابق فاسٹ بولر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وقار یونس ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں کسی بھی قسم کا عہدہ نبھانے کیلئے فی الحال آمادہ نہیں۔ایشیاکپ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے وقار یونس کو بطور خاص مدعو کیا تھا، جس کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ وہ بھی جلد بورڈ میں اہم عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔گزشتہ روز سابق ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ذکا اشرف کے مشیر اور کرکٹ کمیٹی کا ہیڈ بننے کی پیشکس قبول کی تھی جبکہ سابق کپتان محمد حفیظ کو بھی کرکٹ کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنے کی پیشکش کی جاچکی ہے۔واضح رہے کہ سابق کپتان محمد حفیظ ان دنوں زمبابوے میں ٹی10 کرکٹ لیگ کھیل رہے ہیں، بورڈ کی جانب سے پہلے حفیظ اور دوسرے کرکٹرز کو لیگ کے لیے این او سی نہیں دیا گیا تھا تاہم رابطے پر ذکا اشرف نے کرکٹرز کو لیگ میں کھیلنے کی اجازت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں