سلمان خان نے اپنے تمام ناکام افیئرز پر خود کو غلط قرار دے دیا

ممبئی:بالی ووڈ کے 57 سالہ کنوارے بھائی، سلمان خان عرف سلو بھائی نے اعتراف کیا ہے کہ اپنے تمام افیئرز میں وہ غلطی پر تھے۔یاد رہے کہ بالی ووڈ کے بیچلر ہیرو، سلمان خان انڈسٹری کی کچھ خوبصورت خواتین کے ساتھ ماضی میں ڈیٹنگ کر چکے ہیں مگر اِن کا کوئی بھی رشتہ شادی پر ختم نہیں ہوا۔سنگیتا بجلانی اور ایشوریہ رائے بچن سے لے کر کترینہ کیف تک، سلمان خان سب ہیروئنز کے ساتھ سنجیدہ رشتے میں تھے۔اب اس سے متعلق سلمان خان کا ایک پرانا انٹرویو منظر عام پر آیا ہے جس میں اْن سے پرانے ریلیشن شپس سے متعلق پوچھا گیا ہے۔بھارتی میڈیا ‘بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام’ کے مطابق سلمان خان نے اپنے ماضی کے تمام تعلقات میں ناکامی کا خود کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔سلمان خان نے ماضی میں اپنے ناکام افیئر سے متعلق کیے گئے تلخ تجربوں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ غلطی اْن کی تھی۔سْپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں کی طرح اْنہوں نے بھی محسوس کیا کہ اِن کی پہلی دو پارٹنرز غلطی پر تھیں، اِن کے پہلے دو تعلقات افسوسناک موڑ پر ختم ہوئے، سلمان خان نے بالواسطہ طور پر کہا کہ اْنہوں نے نہیں دیکھا کہ پہلے دو افیئرز کے ناکام ہونے میں اِن کی کوئی غلطی ہو سکتی ہے۔
سلمان خان نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنا چوتھا رشتہ ناکام ہونے پر سوچا کہ کیا ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے؟ سلمان خان نے کہا کہ پھر وہ اپنے ناکام رشتوں کی وجہ جاننے کے دوران اس بات پر متفق ہوئے کہ یہ 60، 40 کا تناسب بن سکتا ہے، اگر وہ 60فیصد رشتہ ختم ہونے کے ذمہ دار تھے تو اْن کی ماضی کی گرل گرینڈز نے بھی 40 فیصد اس ناکامی میں حصہ ڈالا تھا۔سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اس ویڈیو پر مداحوں نے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چلو! کم از کم سْپر اسٹار نے تسلیم تو کیا کہ کچھ فیصد وہ بھی غلط ہو سکتے ہیں۔سلمان خان کی محبت کی زندگی کافی متنازع رہی ہے۔ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی کا اداکار کے ساتھ اپنے رشتے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے کئی برس منفی اور بدسلوکی کرنے والے بوائے فرینڈ کے ساتھ گزارے ہیں۔دوسری جانب سلمان خان اور اْن کی سابقہ گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی اب بھی دوست ہیں لیکن ایشوریا رائے بچن کے ساتھ اب سلمان خان کا دور دور تک کوئی رشتہ یا بات چیت نہیں ہے۔ایشوریہ رائے نے بھی سلمان خان سے رشتہ ختم کرتے ہوئے اْن پر ہاتھ اٹھانے اور بدسلوکی جیسے الزامات لگائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں