اسلام آباد:وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی اس حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد کے توجہ دلائونوٹس کے جواب میں وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی اس حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، وزیر خارجہ اس معاملے پر ایوان میں پالیسی بیان دیں گے، پاکستانی شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، عافیہ صدیقی پاکستانی شہری ہیں اور ان کا معاملہ قانون کے مطابق حل کرنا چاہیے۔ ماضی میں بھی حکومتوں نے اس حوالہ سے ہر ممکن اقدامات کئے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے دورہ امریکا کے دوران ویزا کے عمل میں مکمل تعاون فراہم کیا گیا۔