ساہیوال (میاں سلیم بابر سے ) بین المذاھب مجلس امن وتحفظ انسانی حقوق ساہیوال ڈویژن کے زیر اہتمام بین المسالک و بین المذاھب یکجہتی افواج پاکستان امن واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں، مختلف مذاہب، مسالک اور مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے انسان دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس امن واک کا مقصد محرم الحرام شریف میں، عوام الناس بالخصوص مختلف مذاھب و مسالک میں ایک دوسرے کے مذھبی عقائد و اقدار کی بجا آوری میں امن اور رواداری کی فضاء کو قائم کرنے اور فروغ دینے کی ضرورت کو نا صرف اجاگر کرنا بلکہ اس سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں میں مصروف انتظامیہ اور افواج پاکستان کی خدمات کو سراہنا بھی تھا۔
یہ واک 5 بجے شام کو صدر چوک ساہیوال سے، روائیتی جوش و خروش کے ساتھ، جگہ جگہ رک کر، بین المذاھب ومسالک اتحاد و رواداری کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی امام بارگاہ قصر بتول پر اظہار تشکر و دعا سے اختتام پذیر ہوئی ۔
واک کی کوریج کے لیے صحافی حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جبکہ کسی بھی ناگوار صوتحال سے نپٹنے کے لیے انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری چاک و چوبند موجود رہی۔
حوصلہ افزائی کے لئے جگہ،جگہ محب وطن عوام نے گل پاشی کی۔
اس کامیاب بین المذاھب امن واک میں مفتی پیر محمد حسان مصطفی چشتی ایگزیکٹو ممبرمجلس امن، مفتی علامہ پیر محمد نعمان مصطفی چشتی ایگزیکٹو ممبر مجلس امن ، بشپ وسیم انجم بھٹی ایگزیکٹوممبر مجلس امن، مفتی سھیل شوکت بٹ ایگزیکٹوممبر مجلس امن، محمد مراد یسین ایگزیکٹوممبر مجلس امن، علامہ محمد حسن معصومی مرکزی امام بارگاہ قصر بتول ساہیوال،مفتی محمد ظھور احمد مھتمم جامعہ انوار العلوم ساہیوال مفتی احمد منیب رضوی جامعہ صدیقیہ رضویہ ساہیوال، محترم اشکناز کھوکھر تنظیم تاجران ساہیوال کے قائدین جنمیں محمد وسیم حفیظ حاجی ھدائیت الله آصف، نعیم بٹ صاحب،شیخ عاصم اشرف، رانا مزمل سعید اور ڈویژنل پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال کے مرکزی صدر محمد فھیم صدیقی صاحب،حافظ محمد علی حسن قصوری صاحب وکلاء برادری کی جانب سے علامہ پیر نعمان ولائیت اقبال تارڑ ایڈوکیٹ ، محمد اسد نواز تلہ ایڈوکیٹ، میاں محمد حسن ایڈوکیٹ پروفیسر محمد جلیل بٹ ایڈوکیٹ اورمتحدہ عالمی علماء کونسل پاکستان کی جانب سے علامہ محمد محبوب چشتی ، علامہ نذیر احمد چشتی، علامہ عثمان چشتی، علامہ صغیر احمد چشتی، مفتی مسعود الرحمن،مفتی الہی بخش مفتی زوار الحسن مفتی زمان احمد سمیت ساہیوال کی سول سوسائیٹی ، تاجر برادی نے بھرپور شمولیت کی۔
بین المذاھب مجلس امن و تحفظ انسانی حقوق اس واک کی کامیابی پر تمام احباب کی پرخلوص محبتوں کی شکر گزار ہے اور مستقبل میں ایسے ہی تعاون کی طلبگار ہے۔