پاکستان بھر میں‌محکمہ فوڈ اتھارٹی ناکام

چنیوٹ (نمائندہ خصوصی ) محکمہ فوڈ اتھارٹی کے زیرسایہ شوارما،برگر،پلیٹر،آلو چپس سموسہ پکوڑا جلیبی کے نام پر موت بکنے لگی۔دوکانوں اور سٹالوں پر ناقص کیچپ،مائیونیز،تیل اور دیگر اشیاء کا استعمال عروج پر۔حکام خاموش تماشائی۔
تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے مختلف محلوں غفورآباد،سلارہ روڈ،کوہلو روڈ و دیگر میں محکمہ فوڈ اتھارٹی کی نااہلی کے سبب شوارما،برگر،پلیٹر اور آلو چپس سموسہ پکوڑہ جلیبی کے نام پر سٹالوں اور دوکانوں پر موت فروخت ہونے لگی ناقص حفظان صحت کے عین مخالف اشیاء تیل،کیچپ،مائیونیز ۔معدہ آلو سبز مصالحہ جات اور دیگر کا استعمال عروج پر پہنچ گیا،شہری پیٹ سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے جس پر عوامی سماجی حلقوں کے افراد کا کہنا ہے کہ ملاوٹی اشیاء کی فروخت کو روکنے والی فوڈ اتھارٹی خواب غفلت میں مشغول ہے فاسٹ فوڈ پوائنٹ اور پکوڑے جلیبی والے شہریوں کی زنگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں جس پر انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع چنیوٹ کو ناقص اشیاء سے تیار فوڈ پوائنٹ کے کھانوں سے چھٹکارا دلائیں تاکہ شہری موذی امراض سے بچ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں