عمران خان کی معاشی پالیسی ،شبرزیدی نے کھل کر بتا دیا

کراچی :شبر زیدی کا کہنا ہے کہ چند ویڈیو کلپس کی بنیاد پر رائے قائم کرنے سے گریز کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں دیے گئے انٹرویو میں تحریک انصاف پر کی جانے والی تنقید سے متعلق سابق چئیرمین ایف بی آر نے وضاحت کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شبر زیدی نے کہا کہ چند ویڈیو کلپس کی بنیاد پر رائے قائم کرنے سے گریز کیا جائے، میرا مکمل انٹرویو دیکھا جائے، میں یقینی بناوں گا کہ میرے انٹرویو کی غیر ضروری ایڈیٹنگ نہ کی جائے۔
میں برملا کہہ چکا ہوں کہ عمران خان کی معاشی پالیسی میں کوئی عیب نہیں تھا، تاہم مافیا نے چئیرمین تحریک انصاف کی معاشی پالیسی چلنے نہیں دی۔ میں نے تحریک انصاف کی حکومت میں آئی ایم ایف پروگرام شروع ہونے سے قبل عمران خان سے ملاقات میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے علاوہ اور کوئی حل نہیں ہے، جس کے بعد ہی اس وقت کی حکومت آئی ایم ایف پروگرام میں گئی۔میں اس سال دسمبر میں ہی ممکنہ ڈیفالٹ سے متعلق خبردار کر چکا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں