بھوآنہ(خصوصی رپورٹر) محرم الحرام میں دربار عالیہ قادریہ پیر سید منظر حسین شاہ بخاری صدیقیہ کالونی بھوآنہ میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بسلسلہ عظمت شہدا کربلا کانفرنس صاحبزادہ پیر سید طاہر حسین شاہ کی صدارت و سرپرستی میں منعقد ہوئی جس میں تلاوت قرآن پاک ، نعت رسول مقبول ؐ کے ساتھ ساتھ خصوصی خطاب حضرت علامہ مفتی ظفر الدین سیالوی نے کیا ۔ اس بزم میں آئمہ مساجد معزز مہمانوں کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بزم پاک میں یکم محرم الحرام سے بارہ محرم الحرام تک دربار عالیہ قادریہ و مضافات کی مساجد میں جماعت اہلسنت کے زیر انتظام پیر سید طاہر حسین شاہ صاحب کی قیادت میں آئمہ مساجد نے سینکڑوں ختم قرآن پاک، ہزاروں کی تعداد میں سورہ یسین ، لاکھوں کی تعداد میں درود پاک و دیگر وظائف کا نذرانہ پیش کیا
آخر میں ختم پاک ، شجرہ شریف پڑھا گیا اور پیر طاہر حسین کی خصوصی دعا و لنگر شریف کے ساتھ محفل پاک کا اختتام ہوا