ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کاروائیاں

(ساہیوال مہر افتخار حسین ترہانہ سے)ساہیوال پٹرولنگ پولیس پوسٹ سرور چوک کی کم عمر بچوں کے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی اور ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری اور جرمانے عائد ۔آئی جی پنجاب پولیس کے احکامات پر عمل درامد کرواتے ہوئے ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ساہیوال اظہر گل نے پٹرولنگ پوسٹ سرور چوک کے انچارج رانا محمد عرفان کے ہمراہ کم عمر بچوں کے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی اور بغیر ہیلمٹ کے سفر کرنے والے شہریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے شہریوں کو ہدایات جاری کی.
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی اظہر گل نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے یہ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ ان کی قیمتی جانیں محفوظ ہو سکے اللہ نہ کرے دوران سفرکوئی حادثہ آتا ہے تو اگر اپ کےسر پہ ہیلمٹ ہو گا تو اپ کی زندگی محفوظ ہو سکے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں