امام حسینّ کی تعلیمات امت مسلمہ کی بقاء ہے:پیر نعمان مصطفٰی چشتی

ساہیوال(میاں سلیم بابر سے ) عالمی مجلس امن و تحفظ انسانی حقوق ساھیوال ڈویژن کے ایگزیکٹو ممبر پیر نعمان مصطفٰی چشتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ و علیہ السلام کی تعلیمات اور ان کے کردار میں امت مسلمہ کی بقاء ہے آج امت مسلمہ کو حسینی کردار پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔حضرت امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات نہ تو کسی ایک فرقے اور نہ ہی ایک مسلک کے لیے ہیں بلکہ تمام انسانیت کے لیے ہیں۔محرم الحرام شریف کے موقع پر انھوں نے ساہیوال ڈویژن کی انتظامیہ کو امن و امان کی صورتحال اور فول پروف انتظامات کرنے کے پر خراج تحسین پیش کیا اور سراہا۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کو حق پر ڈٹ جانے اور باطل کیخلاف کھڑے ہونے کا کربلا میں خانوادہ پیغمبر علیہ السلام کی شہادت نے اسلام کو تابندگی اور زندگی بخشی۔ شہیدان کربلا کے احسان سے اسلام کے دامن میں روشنی اور شریعت مطہرہ محفوظ ہے۔
وطن عزیز پاکستان کو آج سماجی بحرانوں اور معاشرتی مسائل سے نکالنے کیلئے کربلا کو رہبر اور رہنما مان کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ کربلا کے فاتح امام عالیمقام ع کے طرز حیات اور جرات و جوانمردی کا پیغام نئی نسل تک پہنچانا انتہائی ضروری ہے۔ قومیں اپنے اسلاف اور شیوخ کے کار ہائے نمایاں سے ہی روشنی اور ہدایت پاتی ہیں۔ واقعہ کربلا کے ہر پہلو میں نسل نو کیلئے تربیت کے رہنما اصول موجود ہیں۔ جن پر عمل پیرا ہوکر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں