چونیاں(محمد اسلام سے) یوم عاشورہ کے موقع پر بہترین سیکیورٹی انتظامات کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں کو سماجی و سیاسی شخصیات کی جانب سے مبارک باد
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے معززین علاقہ سماجی اور سیاسی شخصیات نے یوم عاشورہ 10 محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ تھانہ سٹی چونیاں پولیس شہریوں کے مال و جان کے تحفظ کے لیے ائندہ بھی کوشاں رہے گی انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ کے تمام معاملات کو احسن طریقے سے چلا رہے ہیں تھانہ میں ٹاؤٹ مافیا کا داخلہ بالکل بند ہے تھانہ سٹی چونیاں محمد اسلم بھٹی نے جس طرح تھانہ سٹی چونیاں کی حدود میں جرائم پر کنٹرول کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اس طرح کی مثال بہت کم ملتی ہے محنت اور دیانتداری سے کام کرنے والے افسر اگر ہر تھانہ میں تعینات کر دیے جائیں تو جرائم میں بہت حد تک قابو پایا جا سکتا ہے