شورکوٹ(حاجی ناصرعباس جٹ) ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے محکمہ مال کی سروسز کا جائزہ لینے سے متعلق ریونیو افسران و سٹاف سے تفصیلی میٹنگ کی۔اس موقع پر تحصیلدار,نائب تحصیلدران,رجسٹری محررز,ریونیو برانچوں کے کلرک و ہیڈز اور ریڈرز بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ رجسٹری برانچ میں اگر کوئی اہلکار رشوت میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کوئی اہلکار یا آفیسر رشوت طلب کرے تو شہری اس نمبر پر 0762233- 0332 اطلاع دیں۔انہوں نے کہا کہ بد عنوانی کے حوالے سے اگر کوئی شکایت ملی,اس اہلکار کے خلاف انٹی کرپشن میں کیس بھیجا جائے گا۔افسران و سٹاف پبلک سروس ڈیلیوری کو ہرصورت یقینی بنائیں۔ رجسٹری و انتقالات کو زیر التوا نہ رکھا جائے۔