پھول نگر دینہ ناتھ( محمد کاشف) اعلی تعلیم حاصل کر کے حکومتی عہدوں پر براجمان درندہ صفت جج اور اس کی بیوی کے خلاف فوری ایکشن نہ لینے پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی بھرپور مذمت
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے گزشتہ روز جنرل ہسپتال لاہور میں سول جج اور اس کی بیوی کے وحشیانہ تشدد اور زخموں سے چور چور قریب المرگ سرگودھا کی 14 سالہ رضوانہ کی عیادت کی اور رضوانہ کے والدین کو اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا انہوں نے حکومتی رویے کی بے حسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دو قانون نافذ ہیں انہوں نے سول جج کی بیوی سومیا عاسم کی حفاظتی ضمانت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے فوری گرفتار کرنے کی بجائے اسے حفاظتی ضمانت دے دی گئی ہے اور ایف ائی ار میں بھی جرم کے مطابق دفعہ نہیں لگائی گئی اور حفاظتی ضمانت پر ملزمہ اور اس کا شوہر غریب مظلوم خاندان کو مقدمے کی پیروی سے روکنے کے لیے دھمکیاں اور دولت کا لالچ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طاقتور اشرفیہ جو مرضی ظلم کرے اور قانون کی دھجیاں اڑائے اس کی کوئی پکڑ نہیں ہوتی بلکہ غریب ادمی کو معمولی سے جرم پر بھی کئی کئی سال حوالات میں گزارنے پڑتے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی غریب کمزور اور مظلوم طبقہ کے عوام کے تحفظ کے لیے ایسے قانونی اقدامات کرے گی کہ کسی ظالم کو دوبارہ کسی مظلوم پر ظلم کرنے کی ہمت نہ ہو سکے