جہانیاں (شاھدندیم )جہانیاں کے اہل علاقہ کے لیے خوشخبری جدید سہولیات سے آراستہ فضل ہسپتال اڈا پل 14کا باقاعدہ افتتاح ۔علاقےے کی عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اڈا پل 14 ٹھٹھہ صادق آباد روڈ پر الحرمین گروپ کے چیف ایگزیکٹو چوہدری طارق حبیب کی طرف سے قائم کردہ جدید سہولیات سے آراستہ فضل ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا تقریب میں علاقے بھر کی سیاسی سماجی عوامی شخصیات تاجروں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر الحرمین گروپ کے ایم ڈی چوہدری شاہد ندیم، ایم ایس فضل ہسپتال ڈاکٹر چوہدری ساجد، محمد کاشف، انجینئر چوہدری اسامہ شہزاد، انجنیئر چوہدری ابوبکر صدیق کی طرف سے معززین علاقہ کے ہمراہ ننھے بچے عفان کاشف کے ہاتھوں فیتہ کٹوا کر باقاعدہ افتتاح کیا گیا اس موقع پر دعائے خیر بھی کی گئی، چوہدری شاہد ندیم، ڈاکٹر محمد ساجد، چوہدری محمد کاشف نے بتایا کہ علاقے میں جدید معیاری ہسپتال کے فقدان کے پیش نظر فضل ہسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،جدید طرز کے فضل ہسپتال میں علاقے کی عوام کو جدید معیاری صحت کی سہولیات فراہمی کا خواب آج پورا ہوگیا ہے، فضل ہسپتال کے قیام کی بدولت علاقے کی عوام کومعیاری علاج کے لیے ملتان سمیت بڑے شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی،
فضل ہسپتال کی اک چھت تلے تمام امراض کے علاج کے لیے اچھے ماہر ڈاکٹرز کی بڑی ٹیم کی موجودگی میں جدید سہولیات میسر آسکیں گیں، اس موقع پر موجود تمام معزز مہمانوں سیاسی سماجی شخصیت نے فضل ہسپتال کے قیام کو علاقے کی عوام کے لیے بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے چوہدری شاہد ندیم، چوہدری طارق حبیب ڈاکٹر چوہدری ساجد، چوہدری محمد کاشف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ہسپتال کے قیام سے لیکر تکمیل تک بڑی سکرین پر حاضرین کو ڈاکومنٹری بھی دیکھائی گئی آخر میں مہمانوں معززین کے لئے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا اس موقع پر چوہدری ارشد آرائیں، چوہدری اصغر علی، ڈاکٹر خالد نعیم، چوہدری عمر فاروق، ڈاکٹر طاہر منظور، رانا محمد علی، آفتاب حسین، اکرم کھنڈ ،ڈاکٹر ارشد وڑائچ، چوہدری بلال حنیف،سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں،