خود کش دھماکہ اسلام مخالف قوتوں کی ایک بزدلانہ کوشش ہے انیلا ایاز

خانپور(تحصیل رپورٹر) خود کش دھماکہ اسلام مخالف قوتوں کی ایک بزدلانہ کوشش ہے انیلا ایاز صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین جنوبی پنجاب ۔باجوڑ خود کش دھماکہ بارے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے صدر جنوبی پنجاب شعبہ خواتین محترمہ انیلا ایاز چوھدری نے جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا یہ ایک بزدلانہ فعل ھے اس حملہ کے ذمہ داران اور سہولت کاروں کو سخت سے سخت سزا دینی چاہیے پاکستان مسلم لیگ کے تمام عہدیداران اور ورکرز آزمائش کی اس گھڑی میں جمعیت علماء اسلام کے ساتھ ہیں اللہ پاک سے دعا ہے کہ اس سانحہ کے شہیدوں کو بلند درجات عطا کرے اور زخمیوں کو صحتیابی عطا کرے آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں