فیصل آباد ( چودھری اظہر شاہین سے ) فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے حلقہ این اے 96 سے منتخب سابق ایم این اے اور سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ ن طلال چودھری کی نااہلی جو کہ سابقہ حکومت کا کٹھ جوڑ تھا اس کے ختم ہونے پر داؤد منشن ہال جڑانوالہ میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا اور کیک کاٹا گیا-تقریب میں حسان طلال چوہدری سینیئر نائب صدر پنجاب عمران شاہین ضلعی صدر عدنان سیالوی ڈویژن صدر میاں عمر صدیق سٹی صدر فیصل آباد فرخ ذیشان سٹی جنرل سیکرٹری جڑانوالہ سعید انور بھولا کوارڈینیٹر انسٹاگرام عامر سہیل بھدرو سٹی جنرل سیکرٹری سوشل میڈیا سفیان بھدرو یوتھ ونگ صدر ستیانہ ٹاؤن چوہدری حامد جٹ اور سوشل میڈیا ٹیم جڑانوالہ کے ممبران نے شرکت کی -یاد رہے کہ طلال چوہدری کو 2 اگست 2018 کو 5 سال کے لیے نااہل کیا گیا تھا جو کہ اب سزا پوری ھو گئی ہے۔ پر وقار تقریب کےاختمام پر میزبان مشتاق گجر اور عامر جٹ کا شکریہ ادا کیا گیا-