عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے :سٹی پولیس آفیسر

فیصل آباد ( چودھری اظہر شاہین سے) سٹی پولیس کی جانب سے رواں سال جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاون جاری ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل نے ماہ جولائی میں کرائم کنڑول کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 412خطر ناک اشتہاری اور202عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔غیر قانونی اسلحہ پر303مقدمات کا اندراج کیا اور277عدد پسٹل، 02 عددکلا شنکوف ، 11 عدد رائفلز،10عدد بندوقیں، 05عدد رپیٹرز02عدد ریوالورز اور710عدد گولیاں برآمد کی گئیں۔جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف252 مقدمات کا اندراج کیا گیاجس میں 101.912کلوگرام چرس،5.800 کلوگرام بھکی اور3985لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔جوا ء مافیا کے خلاف کارر وائی کرتے ہوئے65مقدمات کا اندراج کرکے80 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں