بابا کونے شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس و میلے کی تقریبات

بھوانہ(ملک جعفرعلی سے) بھوانہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 197 میں حضرت بابا غلام حسین شاہ المعروف بابا کونے شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس و میلے کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے آج تیسرا اور آخری روز ہے.عرس و میلہ دیکھنے کے لیے اہل دیہہ اور علاقے سے مرد و خواتین کی کثیر تعداد امڈ آئی ہے
عرس و میلے میں کھانے پینے کے لئے مٹھائی,سموسے پکوڑوں جلیبی کے سٹالز لگائے گئے ہیں جبکہ منیاری کی دکانوں پر خریداری کے لئے عورتوں اور بچوں کا رش لگ گیا ہے.خواتین چوڑیاں جبکہ بچے کھلونے خریدنے میں مصروف ہیں.جھولے بھی لگائے گئے ہیں جہاں مرد و خواتین اور بچے جھولے جھول کر لطف اندوز ہو رہے ہیں.اس موقع پر اہل دیہہ کا کہنا تھا کہ یہ عرس میلہ 55 سال سے لگ رہا ہے.عرس کے قریب ہمارے ہمارے عزیز و اقارب ہمارے پاس آ جاتے ہیں چادریں چڑھائی جاتی ہیں اور منتیں مانی جاتی ہیں بچے کھلونے خرید کر جبکہ خواتین چوڑیاں خرید کر ہماری جیبیں خالی کرواتے ہیں.اہل دیہہ کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا ثقافتی میلہ ہے اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں