صدر نے منظوری نہ دی تو تمام بل قانون بنے بغیر ختم ہوجائیں گے، فواد چوہدری

لاہور:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے صرف دو دنوں میں 53 بل منظور کرائے، صدر نے منظوری نہ دی تو تمام بل قانون بنے بغیر ختم ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے صدر مملکت جلد بازی سے کام نہیں لیں گے۔پی ٹی آئی رہنما مونس الٰہی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بلوں کی تھوک سیل جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دنیا میں کسی اسمبلی کا 2 دن میں 53 بل پاس کرنے کا نیا ورلڈ ریکارڈ ہے، پی ڈی ایم حکومت ہی کو اسے بھگتنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں