سنگاپور سٹی: سنگاپور میں ایک اور منشیات فروش کو پھانسی دیدی گئی۔ اس طرح ایک ہفتے میں 3 اور سال میں 5 اسمگلرز کو پھانسی دی جاچکی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 39 سالہ محمد شلح عبدالطیف ڈلیوری بوائے تھا اور اپنے دوست کو ممنوعہ سگریٹس فراہم کیا کرتا تھا۔ اسے 2019 میں 55 گرام منشیات رکھنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔سنگاپور پولیس کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث ملزم کی پھانسی کی سزا میں عمل درآمد میں دو سال کی تاخیر ہوئی۔ ایک ہفتے میں تین منشیات فروشوں کو پھانسی پر لٹکایا جا چکا ہے۔
رواں سال منشیات فروشی کے جرم میں یہ 5 ویں ملزم کو پھانسی دی گئی ہے جب کہ مارچ 2022 سے اب تک 16 مجرموں کو منشیات فروشی کے جرم میں پھانسی دی جا چکی ہے۔ایک ہفتے قبل منشیات اسمگلنگ کے جرم میں تقریبا 20 سال میں پہلی بار ایک خاتون کو پھانسی دی گئی تھی۔یاد رہے کہ سنگاپور میں انسداد منشیات کے سخت ترین قوانین کے مطابق 500 گرام سے زیادہ بھنگ یا 15 گرام سے زیادہ ہیروئن بیچنے کی سزا پھانسی ہے۔