توشہ خانہ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر مریم نواز کا ردعمل

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے فیصلہ جاری کیا، ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ سیشن کورٹ قابل سماعت ہونے کا معاملہ دوبارہ سن کر فیصلہ کرے،عدالت نے کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی عمران خان کی درخواست مسترد کر دی،ہائیکورٹ نے حق دفاع ختم کرنے سے متعلق ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جار کر دیا،عدالت نے گواہوں کی فہرست مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف ارگنائزر مریم نواز شریف نے بھی رد عمل کا اظہار کیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چوری کی ہوئی ہے اسی لیے تلاشی سے بچ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں