منچن آباد:(خا لد فاروق وٹو تحصیل رپورٹر)لاہور تا بہاولنگر موٹر وے فرسٹ فیز کا افتتاح 6 اگست کووزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کریں گے۔معتبر ذرائع سے مصدقہ معلومات کے مطابق موٹر وے لاھور تا بہاولنگر فرسٹ فیز کا افتتاح 6 اگست بروز اتوار کو وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کریں گے۔موٹر وے کی تعمیر کے لئے فنڈز کا اجراء ہو چکا ھے۔ موٹر وے لاھور ڈسٹرکٹ،قصور ڈسٹرکٹ ،اوکاڑہ ڈسٹرکٹ،ساہیوال ڈسٹرکٹ،پاکپتن ڈسٹرکٹ اور ضلع بہاولنگر کو لنک کرے گا۔ موٹر وے فرسٹ فیز مزکورہ اضلاع میں ترقی اور خوشحالی کا نیا روشن باب رقم کرے گا۔
موٹر وے فرسٹ فیز پلان میں متعلقہ اضلاع کی سیاسی قیادت کی انتھک محنت اور ضلع بہاولنگر کی اھم سیاسی شخصیت میاں عبدالغفار وٹو ایم این اے حلقہ این- اے 166، میاں فدا حسین کالو کا وٹو اور ضلعی سیاسی قیادت مسلم لیگ ن کی جدو جہد اور کوششوں کا نتیجہ ھے جنہوں نے ضلع بہاولنگر کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے یک نکاتی ایجنڈا موٹر وے کی تعمیر کا مطالبہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے سامنے پیش کیا۔سیکنڈ فیز میں یہی موٹر وے چشتیاں،حاصل پور،بہاول پور،لودھراں اور رحیم یارخان ڈسٹرکٹ سے منسلک ہو جائے گا۔موجودہ حکومت کا یہ اقدام جنوبی پنجاب کی عوام کے لئے بھی خوش حالی کا باعث بنے گا، ذرائع آمدو رفت میں سفری سہولیات کے علاوہ تجارتی بنیادوں پر کسانوں،زمینداروں،تاجروں،مزدوروں کو بھی مالی فوائد حاصل ھو سکیں گے اور صنعتی انڈسٹری بھی مستفید ہو سکے گی۔