اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احمد مغل کا بنیادی مرکز صحت کا اچانک دورہ

شور کوٹ(حاجی ناصر عباس جٹ ) ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احمد مغل نے بنیادی مرکز صحت بدھ رجبانہ کا اچانک دورہ کیا۔جہاں پر انہوں نے علاج معالجہ کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری سمیت ادویات کی دستیابی، مریضوں کا ریکارڈ، صفائی ستھرائی اور مشینری کی ورکنگ کی صورتحال اور ادویات کا سٹاک کا بھی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،بنیادی مرکز صحت میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اور سٹاف ڈیوٹی کے اوقات کار کے دوران اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں