شہدائے اٹک پولیس کو خراج تحسین،شمعیں جلانے کی تقریب

اٹک(ملک فراست علی اعوان سے)شہدائے اٹک پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فوارہ چوک اٹک میں شمعیں جلانے کی تقریب کا انعقاد
*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان،ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا ضلعی انتطامیہ کے افسران اور اٹک پولیس کے افسران کے ساتھ سول سوسائٹی ممبران کی شرکت،تفصیلات کے مطابق فوارہ چوک اٹک میں شہدائے اٹک پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کرنے کی ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان،ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا، اٹک پولیس کے شہداء کی فیملیز، اسسٹنٹ کمشنرز ،اٹک پولیس کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سول سوسائٹی کے ممبران کے علاوہ عوام الناس نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں ہمارے لیے باعث تقلید ہیں ۔جان سے بڑھ کر قیمتی چیز کسی شخص کے لیے نہیں ہوتی اور جو اپنی جان فرض پر قربان کر دیتے ہیں وہی اللہ کے حضور بلند مرتبہ پاتے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے پولیس کی قربانیوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں