وزیرآباد (نامہ نگار) علامہ آصف مجددی نے کہا کہ میں محرم الحرام نہایت عزت اور فضیلت والا مہینہ ہے، اس ماہ حضرت امام حسین نے اپنے جانثار ساتھیوں کے ہمراہ اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کی خاطر جام شہادت نوش فرمایا، شہداء کربلا کی عظیم قربانی نے اہل حق کو سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ دیا، واقعہ کربلا صبر وتل، رواداری، ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے
علامہ آصف مجددی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے، حضرت امام حسین اور انکے ساتھیوں نے جذبہ ایمانی سے باطل کی اطاعت سے انکار کیا اور میدان کربلا میں جرات و شجاعت کی بے مثال تاریخ رقم کی ، انہوں نے کہا کہ شہدا کربلا کی عظیم قربانیوں کو مشعل راہ بنا کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ معاشرے میں ایثار، اخوت اور برداشت کےجذبات کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ علامہ آصف مجددی صاحب نے کہا کہ ہمیں حضرت امام حسین کی روشن تعلیمات کے مطابق عمل پیرا ہونے کا اعادہ کرنا ہے۔