وزیرآباد (نامہ نگار) معروف معالج میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گوجرانوالہ وزیرآباد اور سیالکوٹ کے گردونواح میں بارشوں اور سیلابی صورتحال میں گیسٹرو کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے بہت سے مریض رفعہ حاجت کے بعد پیٹ میں درد کی شکایت کے ساتھ ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔گیسٹرو کا مرض اپنا مدافعتی نظام بھی رکھتا ہے جسکا مریض جلد صحت یاب نہیں ہوتا۔گیسٹرو زیادہ بگڑ جائے تو اس سے گردوں کا فیل ہونا۔دل کی حرکت کا بند ہونا اور نیم بے ہوشی طاری ہونا بھی ممکن ہے۔گھریلو خواتین کھانا ہاتھ دھو کر پکائیں۔واش روم سےنکلنے کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔پانی اوبال کر استعمال کریں۔ گیسٹرو کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر ہسپتال سے رجوع کریں۔