ملتان /جھنگ (بیورو چیف ظفراقبال سیال )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملتان میڈم عابدہ فرید کا”تارے زمین پر ٹرسٹ“کی چیف ایگزیکٹو آفیسرمیڈم فادیہ کاشف کے ہمراہ ایدھی ہوم ملتان کا اچانک دورہ کیا ہے انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی طرف سے ایدھی ہوم میں موجود دکھی بے سہارا، محتاج لاوارث، ذہنی معذور، لاعلاج، گم شدہ افراد کی بہتری اور رہنمائی کے لیے گزشتہ دنوں سے جاری کیے جانے والی ورکنگ کو موقع پر چیک کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان سلیم رضا شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان نعیم احمد اور سپرنٹینڈنٹ دارالفلاح میڈم ثمینہ قادر بھی ہمراہ تھے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران اور محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹرز کی ایدھی ہوم میں موجود داخل افراد کی بہتری اور رہنمائی کے حوالہ سے جاری کام کی بریفنگ دی اور وزٹ کروایا۔ انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران اور محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر تحسین اخترکنسلٹنٹ سائیکیٹرسٹ نشتر ہسپتال ملتان، ڈاکٹر محمد فاروق شبیر کنسلٹنٹ فزیشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان، ڈاکٹر ارم ساجدہ (پی جی ٹی) نشتر ہسپتال ملتان، ڈاکٹر اسماء بانو کنسلٹنٹ ڈرماٹالوجسٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان، بشرٰی اکرم سینیئر کلینیکل سائیکالوجسٹ نشتر ہسپتال ملتان، سحرش سعید کلینیکل سائیکالوجسٹ سپرنگ ہسپتال، عظٰمی امین سائیکالوجسٹ ڈی آر سی ملتان، کی کارکردگی کو سراہا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میڈم عابدہ فریدنے کہا کہ کمشنر ملتان انجینیئر عامر خٹک کی ہدایات کے مطابق ایدھی ہوم ملتان میں رہنے والے افراد کے لیے بہتر سے بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔اس حوالے سے محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران اور محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹرز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور بہت جلد مزید محکموں کی خدمات بھی لی جائیں گی۔ میڈم فادیہ کاشف چیف ایگزیکٹو آفیسر”تارے زمین پر ٹرسٹ“نے کہا کہ ایدھی ہوم میں موجود، بے سہارا، محتاج لاوارث،ذہنی معذور، گم شدہ افراد کی بہتری کے لیے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میڈم عابدہ فرید نے مزید کہا کہ سول سروس اکیڈمی کے زیر تربیت افسران کی ملتان آمد کے موقع پران کو خصوصی طور پر ایدھی ہوم ملتان کا وزٹ کروایا جائے گا۔ تاکہ جب بھی وہ جس تحصیل و ضلع یا ڈویژن میں اپنی خدمات سرانجام دیں تو وہاں پر موجود ایدھی ہوم یا کسی بھی فلاحی ادارے میں موجود داخل رہنے والے افراد کو بہتر سے بہترین سہولیات مہیا کروا سکیں۔”تارے زمین پر ٹرسٹ“کی طرف سے ایدھی ہوم میں موجود افراد میں فروٹ اور جوس بھی تقسیم کیے گئے۔ انہوں نے”تارے زمین پر ٹرسٹ کی ٹیم کی ایدھی ہوم میں موجود افراد کی بہتری کے لیے خدمات اور کوششوں کو بھی سراہا۔۔