بھوآنہ(ملک علی حیدر)ملک بھر کی طرح بھوآنہ میں بھی 5اگست کو مقبوضہ کشمیرکے حق میں بطور یومِ استحصال منایا گیا تحصیل انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں یومِ استحصالِ کشمیر کے بینرز آویزاں کیے گئے اور شہریوں کو5 اگست یومِ استحصال کے حوالہ سے آگاہی دی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ میاں طارق محمود گوندل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرہماری شہ رگ ہے اور جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے اور بھارت کا مکروہ چہرہ اقوامِ عالم کے سامنےنمایاں کرتے رہیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر آصف رضا کے حکم پر شہر بھر میں یومِ استحصالِ کشمیر کے بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں اور شہریوں کو آج کے اس دن کی مناسبت سے آگاہی بھی دی گئی ہے۔ان کے ساتھ موجود تحصیل دار بھوآنہ غلام عباس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور بھارت کے اس ظالمانہ قبضہ کے خلاف سراپا احتجاج ہے،اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ میاں طارق محمود نے شہر کا وزٹ کیا ان کے ساتھ تحصیل دار غلام عباس،چوہدری اشرف رجوکہ،محسن نواز اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ سمیت انتظامیہ کے دیگر ملازمین بھی ساتھ تھے ۔