پولیس کی چوروں ڈاکوؤں کے خلاف کاروائیاں

پسرور(ڈسٹرکٹ بیورو چیف سجاد علی) کی رپورٹ کے مطابق پسرور تھانہ بڈیانہ پولیس کی چوروں ڈاکوؤں کے خلاف کاروائیاں جاری گزشتہ روز بڈیانہ میں بڑی گاڑیوں سے بیٹریاں چرانے والا عادی مجرم علی رضا ولد ساجد حسین سکنہ پنج گرام کو گرفتار کر کے اس سے لوٹا ہوا مال مسروقہ مالکان کے حوالے کر دیا
ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی سرکل پسرور شہباز چیمہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ انور گھمن اور اے ایس ائی رانا ارشد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کو بروے کار لاتے ہوئے مجرم علی رضا ولد ساجد کو گرفتار کر لیا اور لوٹا ہوا مال برامد کر کے پابند سلاسل کر دیا
اس موقع پر اے ایس ائی رانا ارشد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سماج عناصر کے خلاف دن رات کاروائیاں جاری ہیں ہم نے اپنے علاقہ کو چوروں ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں سے پاک کرنے کا عزم اٹھا رکھا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں