پولیس پر ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ

سلانوالی،سرگودھا (چوہدری شاہد عمران گرو سے) چوری،ڈکیتی،رہزنی،منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزم محمد حبیب ولد غلام حسین اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی۔تفصیلات کے مطابق چوری،ڈکیتی،رہزنی،منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ جیسے 31سنگین مقدمات میں ملوث156شمالی کا رہائشی ملزم محمد حبیب ولد غلام حسین نے پولیس کو مال مسروقہ کی نشاندہی کی۔تھانہ پولیس سلانوالی کی ٹیم ایس ایچ اورانا توقیر کی سربراہی میں ملزم کی نشاندہی پر مال مسروقہ برآمد کرکے 156شمالی سے واپس آرہی تھی کہ چک نمبر 133شمالی کے قریب ملزم محمد حبیب ولد غلام حسین کے دو موٹر سائیکلوں پر سوا چار ساتھیوں نے زیر حراست ملزم کو فرار کروانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے حفاظت خود اختیاری میں جوابی ہوائی فائرنگ کی، جس کی وجہ سے ملزمان فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ اسی دوران ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر زیر ذحراست ملزم حبیب ولد غلام حسین قوم بلوچ زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے لئے پولیس کی بھاری نفری کی نگرانی میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی سلانوالی احمد سجاد چیمہ اور ایس ایچ او رانا توقیر نے بتا یا کہ ڈی پی او سرگودہا کی ہدایات پرفرار ملزمان کی گرفتار کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں